محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں کی کرپشن کیس کی سماعت آج پھر ہوگی

48

کراچی (اسٹاف رپورٹر )احتساب عدالت نے سابق منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)سندھ ٹورازم ڈولپمنٹ کارپوریشن (ایس ٹی ڈی سی ) روشن ناصرو و دیگر کے خلاف محکمہ ثقافت وسیاحت میں کروڑوں روپے کی کرپشن ریفرنس میں نیب کے گواہ کے ریکارڈ پیش کرنے پر سماعت آج (ہفتے )تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے مزید گواہ کو مزید ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔