ٹرانسفارمرپھٹنے سے ہلاکتوں پر فنکشنل لیگ کااظہارافسوس

50

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبد الرحیم نے حیدرآباد میں ٹرانسفارمر پھٹنے سے متعدد افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کے ورثا سے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت کی ہے ، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔