پولیس موبائل میں منشیات اسمگلنگ، ملزمان کے ریمانڈمیں 2 روز کی توسیع

45

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) جوڈیشل مجسٹر یٹ کی عدالت نے پولیس موبائل میں منشیات کی بھاری مقدار اسمگل کرنے کے مقدمے میں ملزمان کے ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کرتے ہوئے تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ بوٹ بیسن پولیس نے سی آئی اے جامشورو کے 6 اہلکاروں کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ ملزموں میں کانسٹیبل محمد یعقوب، غلام عباس،اعجاز علی،عبدالنصیر، راحب حسین اور احمد نواز شامل ہیں۔