کھالوں میں اضافہ الخدمت پرعوام کے اعتماد کا مظہرہے،عبدالجمیل خان

56

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے ضلع کورنگی سمیت پورے شہر کراچی میں الخدمت کی کھالوں میں ہونے پر اضافے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام نے جماعت اسلامی اور الخدمت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔جماعت اسلامی کراچی کے عوام کے اعتماد پر پورا اترے گی اور بھرپور طریقے سے عوام کی فلاح وبہبود کے کام کئے جائیں گے۔انھوں نے تین دن جماعت اسلامی کے کارکنان کی جانب اپنی عید کی خوشیاں اپنے غریب بھائیوں کی خوشیوں کے لئے قربان کر کے عملی جہاد کیا ہے۔