عدم ثبوت کی بناپربھتاخوری کے 3ملزم 4برس بعد بری

116

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے مقدمے میں عدم ثبوت کی بنا پر ملزموں سیف اللہ، طاہر بلوچ اور ثاقب علی کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزموں کیخلاف اگر کوئی اور مقدمہ زیر سماعت نہیں تو فوری رہا کردیا جائے۔ جمعہ کو سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے بھتہ خوری کے مقدمے کا چار سال بعد فیصلہ سنا دیا۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں نکام رہا۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے ملزموں سیف اللہ، طاہر بلوچ اور ثاقب علی کو بری کردیا گیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزموں کیخلاف اگر کوئی اور مقدمہ زیر سماعت نہیں تو فوری رہا کردیا جائے۔ استغاثہ کے مطابق ملزموں کیخلاف مقدمہ سال 2017 میں سعود آباد میں درج ہوا تھا۔ ملزموں نے فیکٹری مالک سے ایک کروڑ روپے بھتہ مانگا تھا۔ ملزموں نے فائن انڈسٹریز کے مالک کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی تھی۔