پویلین اینڈ کلب کی مسماری ‘علاقے میں چوریاں بڑھنے لگیں

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پویلین اینڈکلب کی مسماری،علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے‘ اوباش نوجوان مسمار دکانوں کا سریا چرانے لگے ہیں،عدالت عظمیٰ کے حکم پر راشد منہاس روڈ پر واقع پویلین اینڈ کلب کے مسمار ہونے کے بعد علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر مسمار ہونیوالے پویلین اینڈ کلب سے ملحقہ علاقے میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے،اوباش نوجوان مسمار دکانوں کا سریا چرانے لگے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار ہماری اور ہمارے گھر والوں کی حفاظت یقینی بنائیں۔اس سے قبل عدالت عظمیٰ نے تجاوزات سے متعلق کیسز کی سماعت میں چیف جسٹس گلزار احمد نے الٰہ دین پارک سے متصل پویلین اینڈ کلب اور پارک کو غیر قانونی قرار دیکر گرانے کا حکم دیا تھا۔الہ دین پارک سے متصل شاپنگ ایریا اور پویلین اینڈ کلب گرانے کے معاملے پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ پویلین اینڈ کلب اور شاپنگ سینٹر 1999 ء میں تعمیر کیا گیا تھا، جس میں 450 سے زائد دکانیں تعمیر تھیں تاہم 350 دکانیں آپریشنل تھیں۔