محصنہ اسرار کی2 کتابوں کی تقریب رونمائی

197

کراچی(اسٹاف رپورٹر)معروف مصنفہ محصنہ اسرار کی دو کتابوں کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔محصنہ اسرار کی کتاب’’ہیپی میرج‘‘ میں خوشگوار ازدواجی زندگی گذارنے کے حوالے سے انتہائی اہم رہنمائی اور اصول و ضوابط بیان کیے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ کس طرح میاں بیوی باہمی اعتماد اور برادشت کے ساتھ شادی شدہ زندگی کو جنت بناسکتے ہیں،اس کتاب پر مفتی تقی عثمانی نے بھی کلمات تحسین تحریر کیے ہیں،محصنہ اسرار کی دوسری کتاب’’خوشیوں کا سفر‘‘ بھی زندگی کو بہتر بنانے والے اصولوں سے مزین ہے ،تقریب رونمائی میںمصنفہ کے خاوند محمد اسرار خان سمیت شہر کی معروف تجارتی،سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں،اس موقع پر مصنفہ محصنہ اسرار نے اپنے خطاب میںان کتابوں کو تحریر کرنے میںاپنے خاوند کی حوصلہ افزائی اور تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر میاں بیوی میںاعتماد اور عزت کا رشتہ قائم ہو تو کوئی وجہ نہیںکہ شادی شدہ زندگی سے لطف اندوز نہ ہوا جاسکے۔تقریب کے اختتام پر شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔