منشیات فراہمی میں ملوث ملزمہ پروین پٹھان گرفتار

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاون پولیس نے ایک ٹارگٹڈ کارروائی میں منشیات فروشوں کے اڈوںکو منشیات فراہم کرنے والی مطلوب ملزمہ پروین زوجہ بشیر پٹھان کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے مختلف پیکنگ میں موجود 1460 گرام چرس، ٹوکن اور پیکٹس کی شکل میں 9 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،ملزمہ سیکٹر 36 لیاری ٹاؤن میں واقع اپنے گھر سے بھی مختلف اوقات میں منشیات فروخت کرتی تھی ، سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میںملزمہ کو گھر سے منشیات فروخت کرتے دیکھاگیا ہے۔