چرم قربانی مہم میں تعاون پراسحاق خان کااظہارتشکر

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غریبوں اور نادار افراد کی خوشیوں کے لیے اپنی عید کی خوشیاں قربان کر دینا بڑی عباد ت ہے۔شہریوں نے اس سال بڑی تعداد میں الخدمت کو قربانی کی کھالیں دے کر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔یہ بات نائب امراء جماعت اسلامی کراچی محمداسحاق خان اور امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمدیوسف نے نارتھ کراچی،نیوکراچی،سرجانی ٹائون، تیسرٹائون، گلشن معمار، احسن آباد،گجرو اور گڈاپ میںچرم قربانی مراکز کیمپ کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر نائب امیر احمرخان،نگراںاجتماعی قربانی طارق مجتبیٰ خان،نگراں چرم قربانی مہم فیصل جمل اورسیکرٹری اطلاعات نیک محمد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے کہ پاکستان میں غربت انتہا کو پہنچ چکی ہے،حکمران اپنی عیاشیاں ختم کرکے غریبوں کے مسائل حل کریں۔