سچل میں بھینسے کوفائرنگ کرکے زخمی کرنیوالے 8افراد گرفتار

99

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سچل پولیس نے بے قابو بھینسے کو فائر نگ کر کے زخمی کرنے والے 8افراد کو گرفتار کرلیا،کارروائی واقعہ کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد کی گئی،تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں واقع یونیوسٹی ہائوسنگ سوسائٹی میں قربانی کے لیے لایا گیاایک قوی الجثہ بھینسا لایا گیا تھا جو عید کے روز ذبح کی کوشش کے دوران قصائی کے قابو سے باہر ہو کر بھاگ کھڑ ا ہوا اور اپنے قریب آنے والے افراد کو ٹکریں مار کے زخمی کرنے لگا جس پرسوسائٹی کے کچھ افراد نے آتشیں اسلحے سے فائرنگ کر کے زخمی کیا جس کوبعدازاںذبح کردیا گیا ،ا س پورے واقعہ کی وڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سچل پولیس نے واقعے میں ملوث آٹھ افراد عمران , زبیر , عطاالرحمان , نور علی , وسیم احمد ,معین الرحمان , سلمان اور عرفان کو گرفتار کرلیا،جب کہ دیگر چار مزید نوجوانوں کی شناخت ارسلان ,روشن ,زاہد اور وقار کے نام سے ہوئی پولیس نے گرفتار شدگان کا اسلحہ اپنی تحویل میں لے لیا۔