سنت ابراہیم ؑ مسلمانوں کوقربانی کادرس دیتی ہے‘معراج الہدیٰ

106

کراچی(پ ر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی مسلمانوں کو ایثار وقربانی کا درس دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ کے دین کے نفاذ کے لیے جا ن ومال کی قربانی پرآمادہ کرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجدوعیدگاہ فاروق اعظم سیکٹر 5Gنیوکراچی میںنماز عیدالاضحی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ذوالحج کا مہینہ حضرت ابراہیم ؑ کی لازوال قربانی کی یاددلاتا ہے،امت مسلمہ سنت ابراہیم ؑ کی یاد میں جانوروں کی قربانی دیکراس بات کا عہد کرتی ہے کہ فریضہ اقامت دین کی ادائیگی میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔آج امت مسلمہ مصائب سے دوچار ہے اور اہل کفر کے ستم کا نشانہ بن رہی ہے۔سنت ابراہیم ؑ آپ کو اللہ تعالیٰ کے راستے میں جدوجہد اور ایثاروقربانی کادرس دیتی ہے اوریہی زندہ قوموں کا شیوہ ہے اوریہی وقت کی آواز ہے۔