الخدمت کی کاوشوں کودنیابھرمیں سراہاگیا، انجینئرسلیم اظہر

80

کراچی(اسٹاف رپورٹر)غریب نادار اور مستحق افراد کے لیے اپنی عید کی خوشیاں قربان کر کے ان کے لیے خوشیاں تلاش کرنا بڑی عبادت ہے۔الخدمت کے کارکنان نے خدمت کے میدان میں لوگوں کے دلوں کو جیتا ہے۔الخدمت چرم قربانی سے حاصل ہونے والی رقم دیانت داری کے ساتھ رفاحی کاموں پر خرچ کی جاتی ہے۔یہ بات جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر انجینئر سلیم اظہر نے جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے۔اجتماعی قربانی اور چرم قربانی کے کیمپوں کے دورے کے موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ان کے ہمراہ امیر ضلع کورنگی عبدالجمیل خان،نائب امیر سید اقبال سعید،سیکریٹری عبدالحفیظ،الخدمت کے نگراں سید آصف علی ودیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔انجینئر سلیم اظہر نے اللہ والاٹاؤن،دارلسلام،مسجد یوسف،مسجدجمیل،مسجد طیبہ زمان ٹاؤن،حلقہ اقصی رانی پارک،طہ اسکول،کے ایریا،مسجد قریشاں،حلقہ جمال طاہر ودیگر علاقوں کا دورہ کیا اور کارکنان سے عید بھی ملی اور ان کے جوش اور جزبات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ۔اللہ ہی اس کا بہتر اجر دینے والا ہے۔