سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں داخلے شروع

63

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بی ایس، ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے برائے فال 2021 ء شروع ہوگئے ہیں۔ یہ داخلے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ مینجمنٹ سائنسز، میڈیا اسٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، انوائرنمنٹل سائنسز، آرٹفیشل انٹلیجنس، اکائونٹنگ اینڈ فنانس، سافٹ ویئر انجینئرنگ، میتھمٹکس، بینکنگ اینڈ فنانس، انگلش،اینٹرپرنیئورشپ، ڈیولپمنٹ اورایجوکیشن میں بی ایس اور ایم ایس پروگرام میں ہورہے ہیں۔ جبکہ کمپیوٹر سائنسز، میڈیا سائنس اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز،آرٹیفیشل انٹلیجنس اینڈمیتھامیٹیکل سائنسز ، بزنس ایڈمینسٹریشن اور انوائرمینٹل سائنسز میں پی ایچ ڈی میں داخلے دیے جارہے ہیں۔ داخلہ کیلیے آن لائن رجسٹریشن فارم اور دیگر دستاویزات سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔جبکہ داخلہ سے متعلق معلوماتکیلیے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی ایڈمیشن آفس میں کام کے اوقات کارمیں (پیر تا جمع) ، صبح نو بجے سے پانچ بجے تک ایڈمشن ڈیسک پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ11 اگست2021 ہے۔داخلہ کیلیے کمپیوٹرائیزڈامتحان13 سے 16 اگست کوایس ایم آئی یومیں منعقد کیا جائے گا جبکہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کی فہرست 27 اگست کو جاری کی جائے گی جبکہ کلاسز کا آغاز 13 ستمبرسے ہوگا۔