بھارت نے ہلکے وزن کے گائیڈ میزائل کا تجربہ کر لیا

147

نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت نے ایک کم وزن اور کم دوری تک مار کرنے والے ایک اینٹی ٹینک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان کے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے گزشتہ روز ملک میں تیار ہوئے لائٹ اینڈ شارٹ رینج اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا۔بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فائر کرواور بھول جائو کے زمرے والے اس میزائل کا ہدف بے عیب ہے اور اس سے جہاں ایک طرف ملک کی فائر پاور میں اضافہ ہوگا۔