لندن :افغان مظاہرین کا پاکستانی ہائی کمیشن پر حملہ

238

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں افغان مظاہرین نے ہائی کمیشن کے باہر ہنگامہ آرائی کی اور ہائی کمیشن آنے والے پاکستانیوں کو زدو کوب کیا۔ جیو نیوز کے مطابق افغان مظاہرین نے واقعے کی کوریج کرنے والے نجی ٹی وی کے رپورٹر اور کیمرا مین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ مظاہرین نے تشدد کے دوران کیمرا اور ریکارڈنگ کا سامان توڑ دیا۔ برطانوی پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا۔