ڈی آئی جی نوابشاہ، کھپرو میں کھلی کچہری کروائیں، حسن ہنگورو

160

کھپرو (نمائندہ جسارت) پولیس اسٹیشن کی ریپئرنگ کے بعد افتتاح، دورے سے عوام سمیت صحافیوں کی بہت بڑی تعداد کو لاعلم رکھا گیا۔ کھپرو پولیس اسٹیشن کی عمارت کو مرمت اور رنگ و روغن کے بعد پولیس اسٹیشن کی عمارت کا افتتاح ڈی آئی جی نوابشاہ عرفان بلوچ نے کیا ان کے ہمراہ ایس پی سانگھڑ ڈاکٹر فرخ لنجار بھی تھے۔اس موقع پر ڈی آئی جی نواب شاہ عرفان بلوچ کو پولیس کے دستے نے سلامی دی عمارت کے افتتاح کے بعد کھپرو پولیس کی جانب سے بلائے گئے من پسند افراد سے ملاقاتیں کرائی گئیں اور عوام کو ڈی آئی جی عرفان بلوچ کے دورے سے لاعلم رکھا کھپرو کے سماجی کارکن حسن ہنگورو مزار مری رمضان کپری نے میڈیا کو بتایا کہ کھپرو پولیس نے شہر کو منشیات اسٹیٹ میں تبدیل کر دیا ہے اور ہر طرف منشیات کے اڈے کھل گئے جبکہ گٹکے کی فیکٹریاں بھی قائم ہوچکی ہے اسی وجہ سے ڈی آئی جی کی کھپرو آمد کو خفیہ رکھا گیا عوام کو اور صحافیوں کو نہیں بتایا گیا کیونکہ وہ پولیس کے پول کھول دیتے کہ پولیس کے مال خانے سے سامان بھی غائب اور تھانے کے سامنے پڑی بیش قیمت لکڑیاں بھی فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر کھپرو پولیس نے خاموشی کے ساتھ ڈی آئی جی کا دورہ کرایا اور اپنے من پسند افراد کو ڈی آئی جی سے ملا کر اپنی تعریف کروائی گئی کھپرو کے عوام نے ڈی آئی جی نواب شاہ عرفان بلوچ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کھپرو میں کھلی کچہری کا انعقاد کروائیں اور عوام سے انکے مسائل سنیں اور ان مسائل کو حل کریں۔