پیٹرول پمپس اور سی این  جی اسٹیشنز پر صفائی  کیلئے اوگرا کی ہدایات

409

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا ) نے کورونا وائرس کے پیش نظر پیٹرول پمپس اور سی این  جی ا سٹیشنز پر صفائی  کیلئے ہدایات جاری کر دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز کے مالکان صفائی کے انتظامات بہتر بنائیں، ہائی وے پر قائم  ا سٹیشنز پرصارفین کو واش رومز کی بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

جاری کردہ اعلامیہ میں مزید کہا کہ تمام سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس کلین اینڈ  گرین اقدامات پر من و عن عملدرآمد کریں، موٹر وے اور سیاحتی مقامات کے اطراف اسٹیشنز  پرفوری عملدرآمد یقینی بنائی جائے۔

اعلامیہ میں مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے  کیلئے  چیف سیکریٹریز کو بھی ایڈ وائزری جاری کردی  گئی ہے، صوبائی حکومتیں بھی اسٹیشنز  پر صفائی انتظامات کو بہتر بنانے اور عملدرآمد میں تعاوَن کریں۔