اولمپکس 2032کی میزبانی برسبین کے سپرد

394

لندن (سیدعاصم علی قادری ) انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے صدر تھامس باخ نے آسٹریلیا کی ریاست کوئنز لینڈ کے دارالحکومت برسبین BRISBANE میں 2032  اولمپک مقابلوں کے انعقاد کے لیے منتخب ہونے کا سرکاری سطح پر اعلان کردیا۔

ٹوکیو میں ہونے والے کمیٹی کے اجلاس میں 80 وفود کے 72 ارکان نے شرکت کی،  جس میں آسٹریلیا کے وفد نے بھی شرکت کی، جس میں آسٹریلیا کی وزیراعظم ANNASTACIA PALASZOZUK، برسبین کے لارڈ میئر APRIAN SHINNER، وفاقی وزیر برائے کیسل RICHARD COLBECK اور آسٹریلین اولمپک کمیٹی کے صدر JOHN COATES موجود تھے، JOHN COATOS نے 2032 اولمپکس کے معاہدہ پر دستخط کیے۔

امریکا کے بعد آسٹریلیا دوسرا ملک ہے جہاں 3 شہروں کو اولمپک مقابلے کے لیے منتخب کیا گیا اس سے قبل میلبورن اولمپک (1956) اور سڈنی اولمپک (2000) میں منعقد ہوئے تھے، 2032 برسبین اولمپک مقابلے 23 جولائی تا 8 اگست منعقد ہوں گے۔