کشمیر میں ن لیگ  کی حکومت کے ہوتے ہوئے  ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں، وزیراعظم

304

مظفر آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ابھی سے بات چیت شروع ہوگئی ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوگی، کشمیر میں ن لیگ کی حکومت اور الیکشن کمیشن ہے، ہم دھاندلی کیسے کرسکتے ہیں، کشمیری اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے آج تک کوئی چیز ایمانداری سے نہیں کی،کہا جارہا ہے کہ آزادکشمیر کو صوبہ بنانا چاہتاہوں یہ بات کہاں سے آئی اس کا علم نہیں،پورا یقین ہے کہ کشمیریوں کی قربانیاں ضائع نہیں ہوں گی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سال سے اپوزیشن کو  الیکشن ریفارمز کی دعوت دے رہے ہیں کوئی نہیں آتا،جب الیکٹرونک مشین کے ذریعے الیکشن ہونگے توووٹ سے بھرے  ڈبے چوری ہونےکا معاملہ ختم ہوجائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں شرکت کی تو پاکستان میں تباہی  مچ گئی، پاکستان میں سب سے زیادہ برا حال خیبر پختونخوہوا، جس کے بعد خیبر پختونخوا  میں سب سے تیزی سے غربت میں کمی آئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جم خانہ کلب میں ایک موٹا ساآدمی میچ کھیلنے آگیا اس کا نام نوازشریف تھا،نوازشریف جب میچ کھیلنے آتا تھا تو اپنے ایمپائر لے کرآتے تھے، مودی کشمیرمیں پیلٹ گنزکااستعمال کرتاتھااوریہ شادیوں پربلاتےتھےجبکہ زرداری پیسے گننے پر وقت لگاتے تھے ، جس کی وجہ سے ایک دفعہ بھی عالمی سطح پر کشمیر کے حوالے سے کوئی آواز نہیں اٹھائی۔