مرتضی وہاب کا ایڈمنسٹریٹر بننا کراچی کیلیے اچھی خبر نہیں، گورنر سندھ

330

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹرکراچی کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہوگی،مرتضی وہاب کا ایڈمنسٹریٹر بننا کراچی کیلیے اچھی خبر نہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ سکھر سے آلائشیں تاحال نہیں اٹھائی گئیں،صوبائی حکومت صفائی ستھرائی کے معاملات سنبھالنے میں مکمل ناکام رہی ہے،وفاق پر پانی بند کرنےکا الزام غلط ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ  وزیر اعظم عمران خان نے مجھے عوامی مسائل حل کرنے کی مجھے خصوصی  ہدایت کی ہے، عوامی مسائل حل کرنے کیلیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔