امن معاہدے کیلیے طالبان کا افغان صدر کے استعفے کا مطالبہ

269

کابل: افغان طالبان نے امن معاہدے کے لیے افغان صدر اشرف غنی کے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کا اقتدار میں رہنا ہتھیار ڈالنے میں رکاوٹ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ امن معاہدے کیلیے نئی حکومت کا قیام اور اشرف غنی کا عہدہ چھوڑنا ضروری ہے،نئی حکومت بننے پر طالبان ہتھیار ڈال دیں گے۔

طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں نئی حکومت میں خواتین پر کوئی پابندی نہیں ہوگی، خواتین کو حجاب میں کام کرنے اور تعلیم حاصل کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہماری حکومت میں سیاست میں بھی خواتین حصہ لے سکتی ہیں، گھر سے نکلنے کے لیے مرد سربراہ کی ضرورت نہیں۔