افغانستان میں امریکا کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

504

کابل: افغانستان میں امریکا نے افغان طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ طالبان پر فضائی حملے افغان فورسز کی مدد کے لیے کیا گیا، افغان فورسز کی مدد کے لیے حملے جاری رکھیں گے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ فضائی حملوں کی تفصیلات فراہم نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب پریس سیکرٹری امریکی محکمہ دفاع جان کربی کا کہنا ہے کہ سینٹ کام کے سربراہ جنرل کینتھ مک کنزی حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔