برطانیہ نے نواز شریف ٹائپ عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا، شہباز گل

471

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ نے نوازشریف ٹائپ عناصر کے خلاف کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیغام میں معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ اپنے ملکوں سے پیسہ چوری کر کے برطانیہ میں جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی  ہوگی، پہلے مرحلے میں 5 ایسے افراد کے خلاف کارروائی دیر آید درست آید ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ ایسے کرپٹ عناصر پاکستان سمیت بے شمار ممالک  میں غربت  کی اصل وجہ ہیں، کرپٹ لوگوں نے آخر اپنے انجام کو پہنچنا ہے۔