ٹوکیو اولمپکس کا آغاز آج سے ہوگا

258

ٹوکیو: جاپان میں اولمپکس کھیلوں کا آغاز آج سے ہوگا۔ گزشتہ سال کورونا وبا کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اولمپکس کھیلوں کی افتتاحی تقریب آج شام 4 بجے شروع ہوگی، افتتاحی تقریب میں صرف 95 افراد موجود ہوں گے۔ امریکی خاتون اول بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔

اولمپکس میں دنیا بھر سے 11 ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ کھیلوں کے انعقاد کے سلسلے میں انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔