سندھ اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کا امکان

308

محکمہ موسمیات نے صوبہ سندھ اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے سندھ، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان کے کچھ علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے لاہور، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت بارش کی توقع ہے۔ اندرون سندھ بھی بادل برسیں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔