ملک میں کورونا سے مزید 11 مریض انتقال کر گئے

236

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 11 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 939 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 11 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1425 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 34 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 53 ہزار 623 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 23 ہزار 472 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار 182 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 468 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 785 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 21 ہزار 929 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 51 ہزار 707 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 497 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 909 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 30 ہزار 301 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 41 ہزار 359 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 405 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 405 اموات اور 1 لاکھ 34 ہزار 549 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہزار 230 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2265 ہے۔ اسلام آباد میں 789 اموات ہوچکیں۔ 82 ہزار 176 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 357 جب کہ فعال کیسز کی 1405 ہے۔ صوبے میں 321 اموات ہوچکیں۔ 27 ہزار 631 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہزار 592 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1738 ہے۔ آزاد کشمیر میں 608 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 246 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 607 جب کہ فعال کیسز 845 ہے۔ گلگت بلتستان میں 122 اموات ہوچکیں۔ 6 ہزار 640 مریض صحت یاب ہوئے۔