وزیر اعظم کے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کے اعلان پر فضل الرحمن کا ردعمل

590
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل صرف اقوام متحدہ کے حق استصواب رائے سے چاہتے ہیں، کسی صورت عمرانی ایجنڈے کی تکمیل نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم کے کشمیر پر ریفرنڈم کرانے کے اعلان پر مولانا فضل الرحمن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنڈم کی بات یو این کی تاریخی قراردادوں اور موقف سے کھلا انحراف ہے، وزیر اعظم کا موقف 7نکاتی ایجنڈے کا حصہ ہے جس کی شروعات مشرف نے کی تھی۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات میں 25جولائی 2018کی تاریخ دہرائی گئی تو بھیانک نتائج ہونگے،عمران خان نے کشمیر فروشی کے ہمارے دعوؤں پر مہر ثبت کردی ہے۔