سعودی عرب: قربانی کا گوشت 27 ممالک میں تقسیم

621

ریاض: سعودی عرب میں اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت 27 ممالک میں بھیجا جاتا ہے اور پروگرام کے تحت باہمی تعاون سے قربانی کا گوشت تقسیم بھی کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام ہر سال کی طرح امسال بھی جاری ہے جس میں قربانی کا گوشت مملکت کے دور ‏دراز علاقوں سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں بھیجا جارہا ہے۔

خیال رہے یہ پروگرام 1983 میں شروع کیا گیا جسے اب قریباً 40 سال کا عرصہ مکمل ہونے والا ہے جس کا ‏مقصد سماجی کفالت کے ساتھ مذہبی شعائر کی ادائیگی میں آسانی پیدا کرنا ہے جبکہ  اس اضاحی پروگرام میں کئی اداروں ایک دوسرے سے باہمی تعاون کرتے ہیں اور دس سرکاری ادارے ‏بھی اس نظام کو چلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

واضح رہے حج کے ایام میں مکہ مکرمہ اور پھر سماجی انجمنوں کے ذریعے مملکت کے دور دراز علاقوں میں ‏اضاحی پروگرام کے تحت قربانی کا گوشت تقسیم کیا جاتا ہے اوراس کے علاوہ 27 ممالک میں بھی قربانی کا گوشت بھیجا جاتا ہے اوریہ قربانی اسکیم کے لیے آئن ‏لائن کوپن کی سہولت بھی میسر ہے۔

دوسری جانب مکہ مکرمہ اور مشاعرمقدسہ میں میونسپلٹی نے سیکیورٹی حکام کے تعاون مختلف چھاپہ مہم کے دوران غیر قانونی طریقے سے لائے جانے والے مذبوحہ جانور اور بوریوں میں چھپا کر ان کا گوشت ضبط کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر متعدد افراد مشاعر مقدسہ اور منی کے مذبح میں قربانی کے جانور ارزاں نرخوں پر خرید کر انہیں مملکت کے مختلف شہروں میں لوگوں اور ریستورانوں کو فروخت کرتے ہیں جبکہ  اس پر پابندی ہے اور سیکیورٹی حکام و بلدیہ کے اہلکار چیک پوائنٹس  لگا کراس حوالے سے گاڑیوں کی مکمل تلاشی لیتے ہیں۔