روسی صدر کا عید پر پیغام

535

ماسکو: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے ملک میں مقیم ‏مسلمانوں کی صحت اور خیریت ‏ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق روسی صدر کا مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالاضحیٰ پر خصوصی پیغام کریملن کی ویب سائٹ پر ‏جاری کیا گیا ہے جبکہ صدر نے پیغام میں کہاہے کہ عیدالاضحیٰ ایک قدیم مذہبی تہوار ہے جس کی جڑیں صدیوں پرانی ہیں ‏یہ تہوار مسلمانوں کی اصل اور اقدار کی طرف راغب کرتا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کا موقع رحمت،  انصاف اور دوسروں کے ساتھ محتاط ‏خوشگوار رویہ اختیار کرنے کا درس دیتا ہے۔

دوسری جانب شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بھی عیدالاضحیٰ پر خصوصی پیغام میں کورونا پھیلاؤ روکنے کیلئے سعودی ‏اقدامات کی حمایت اور مدد پر اسلامی ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ اسلامی ممالک کی حمایت سےحجاج کیلئے بہترین سہولتیں ‏فراہم کر سکے اور ویکسی نیشن مہم بھی عازمین کومحفوظ ماحول فراہمی میں مددگارثابت ہوئی ہے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک، برطانیہ، روس، امریکا سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحیٰ گزشتہ روز‏منائی گءی ہے جبکہ پاکستان، بھارت،  ایران سمیت دیگر ممالک میں آج  عید منائی جارہی ہے۔