شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن ‏عبدالرحمٰن آل سعود انتقال کرگئے

777

ریاض: سعودی عرب میں ایوان شاہی نے کہا ہے کہ شہزادی نوف بن خالد بن عبداللہ بن عبدالرحمان آل سعود کا منگل کو انتقال ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے منگل کو بیان جاری کر کے شہزادی کے انتقال کی خبر دی گئی ہے جبکہ ایوان شاہی نے اعلامیہ جاری کرکے مزید بتایاہے کہ شہزادی نوف کی نماز جنازہ بدھ کو ریاض کی امام ترکی جامع مسجد میں اد کی جائے گی۔

یاد رہے کہ شہزادی نوف،  شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سب سے بڑے بیٹے شہزادہ فہد بن سلمان کی بیوہ تھیں اور شہزادہ فہد کا انتقال 46 بر س کی عمر میں2001 میں ہوا  تھا۔

خیال رہے شہزادی کے انتقال پر عوامی شخصیات اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ‏مرحومہ کے ‏لیے دعائے مغفرت کی ہے۔

دوسری جانب  یکم فروری کو شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن انتقال کر گئی تھیں جبکہ شہزادی نورہ کے والد شہزادہ فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن بن فیصل آل سعود تھے،  یہ شہزادہ ‏محمد بن ‏عبدالرحمٰن آل سعود کے دوسرے بیٹے اور شہزادہ خالد بن محمد بن عبدالرحمٰن کے ‏سگے بھائی تھے۔