ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا فیصلہ، عبدالرزاق داؤد

578

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے جبکہ وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے اور ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید  کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔