کھپرو : گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ، سیوریج کا پانی سڑکوں پر جمع

131

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے، گٹر نالے ابل پڑے، گندا پانی سڑکوں پر جمع، سی ایم او سیٹ سے گم۔تفصیلات کے مطابق کھپرو شہر کے حالات انتہائی خراب ہوگئے ہیں چاروں طرف گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں گٹر نالے ابل پڑے ہیں شہر کی مین شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور گندگی سے اٹھنے والی بدبو نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ۔کھپرو کے شہریوں اعجاز ہنگورجو عرف کاکا اورجبار راجپوت نے بتایا کہ عید کے موقع پر بھی شہر میں ہرطرف گندگی کا راج ہے ہمارے معلوم کرنے پر خاکروبوں نے بتایا کہ سی ایم او عبدالحکیم نصیرانی نے ایڈوانس تنخواہ ہونے کے باوجود ہمیں تنخواہ جاری نہیں کی جس کی وجہ سے خاکروب صفائی کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہے جبکہ ایک اور وجہ بھی سامنے آئی ہے کہ سی ایم او عبدالحکیم نصیرانی نے صفائی عملے کے آدھے سے زیادہ ملازمین ویزا پر اور سیاسی بنگلوں پر بھیج دیے ہیں۔ کھپرو کے شہریوں نے کمشنر نواب شاہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی صفائی نہ کرانے والے سی ایم او کھپرو کو فوری طورپر ہٹایا جائے۔