اسکردو،یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

152

سکردو(جسارت نیوز) یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پیرا گلائیڈرز نے8407میٹر بلندی پر پیرا گلایڈنگ کا ریکارڈ قائم کیا۔پیرا گلائیڈرز کی اس ٹیم میں آرمی اسکول آف فیزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم بھی شامل تھی۔پیراگلائیڈرز کی قیادت عالمی شہرت یافتہ انٹائن جراڈ کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے عالمی ریکارڈ 8157میٹر کا ہے، نیا ریکارڈ8407میٹر کا بنایا گیاہے۔ یہ ریکارڈ اسکردو میں واقع بلتو رو گلیشئر پر بنایا گیا۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔ آرمی ا سکول اور فزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی مہم جوں کے ساتھ پریکٹس میں شریک رہے،جبکہ حوالدار قاسم اور حوالدار مقید بھی اس مہم میں شامل تھے۔ پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی۔غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔