پریمئر لیگ پاکستان میں کھیلوں کی نئی تاریخ رقم کرے گی، انجینئر سید اشفاق حسین شاہ

303

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر انجینئیر اشفاق شاہ نے کہا ہے کہ قومی انڈر 23فٹبال چیمپئن شپ کے انعقاد کے بعد ہمارے حوصلے بلند ہیں اور دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کی تاریخ میں جو پریمئر لیگ ہم کرانے جارہے ہیں اس جیسی کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔ انہوں نے یہ دعوی نمائندہ خصوصی جسارت سے گفتگو کرتے ہویے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کووڈ 19کے بعد میدان ویران ہوگئے تھے۔ ہم نے سب سے پہلے ایسے مقام کا انتخاب کیا جو ملک کے خوبصورت سیاحتی مقامات میں اسے ایک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد میں ملک کے تمام صوبوں اور آزاد کشمیر سمیت دارالحکومت کی میرٹ پر منتخب ٹیموں نے حصہ لیا اور آپ نے دیکھاکہ بچے ، جوان بوڑھے شائقین تماشائیوں کا سمندر تھا جو اسٹیڈیم امڈ آیا تھا۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہ فیفا پابندی کے باوجود اور آپ کو قبضہ مافیا کا خطاب ملنے کے بعد کیونکر اس قسم کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کا خیال آیا۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی فٹبال فیڈریشن کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن ملک کی عدالت عظمی کے حکم کے آگے ہمارا کوئی بھی عمل توہین عدالت کہلائے گا ۔ انہوں برجوش انداز میں کہا کہ دنیا دیکھے گی جو پاکستان پریمئیر لیگ ہم کرانے جارہے ہیں ملک کی تاریخ میں اتنا بڑا ایونٹ دیکھنے کو نہیں ملا ہوگا۔انہوں نے آخر میں کہا کہ نارملائزیشن کمیٹی کا کام شفاف انتخابات کرانا تھا جس میں وہ ناکام رہے اور ان کی شفافیت پر بھی سوال اٹھ گئے۔ ہم منتخب باڈی ہیں اور ملک کے کھیل فٹبال کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں گے جیسے پہلے کرتے آئے ہیں۔