پنجاب حکومت کا بلدیاتی ادارے عید کے بعد بحال کرنیکا فیصلہ

298

راولپنڈی( آن لائن ) حکومت نے پنجاب بھر کے بلدیاتی ادارے عید قربان کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔پنجاب بھر میں عدالت عظمیٰ کے حکم پر بلدیاتی اداروں کی بحالی کے لیے ’’خصوصی بحالی‘‘ کمیٹی کا اہم اجلاس 23 جولائی کو طلب کر لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بلدیات،یونین کونسلوں کے سیکرٹریز،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ز بھی شریک ہوں گے،اجلاس میں بلدیاتی اداروں کی بحالی کے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی جائے گی اور مکمل رپورٹ حکومت کو پیش کی جائے گی،جبکہ تحصیل کونسل راولپنڈی کی بحالی کے لیے بھی اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے۔