جماعت اسلامی سندھ کے وفد کی ممتازبھٹوکے لواحقین سے تعزیت

184

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کے وفد نے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو کی زیر قیادت میرپوربھٹو پہنچ کر سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ممتاز علی بھٹو کی وفات پر ان کے صاحب زادے و سابق رکن سندھ اسمبلی امیر بخش بھٹو سے تعزیت اور مرحوم کی مغفرت ودرجات بلندی کی دعا کی۔ وفد میں صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز چنا، قیم صوبہ کاشف سعید شیخ، نائب قیمین عبدالحفیظ بجارانی، علامہ حزب اللہ جکھرو،صدرلاڑکانہ ڈسٹرکٹ ہائی کورٹ بار عاشق علی دھامراہ، خیر محمد تنیوو دیگر مقامی رہنما بھی شامل تھے۔