خلیجی ممالک، امریکا، یورپ اور مشرقِ بعید میں عید الاضحی

393
مقبوضہ بیت المقدس؍ استنبول؍ منیاپولس؍ دوحہ: مسجد اقصیٰ اور ایا صوفیا میں عید الاضحی کی نماز اداکی جارہی ہے‘ امریکی مسلمانوں کا اجتماع اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے‘ قطری شہری خطبہ سن رہے ہیں

مکہ مکرمہ (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک، جاپان، اٹلی، امریکا اور کینیڈا میں عید الاضحی جوش و جذبے سے منائی گئی۔ برطانوی اور کینیڈین وزیراعظم کی جانب سے جاری خصوصی پیغامات میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد دی گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق استنبول میں تاریخی مساجد ایا صوفیا اور سلطان احمد میں عید کی نماز کے موقع پر بڑے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ ادھر بیت المقدس میں مسجداقصیٰ کے احاطے میں ایک لاکھ مسلمانوں نے نمازِ عید ادا کی۔