امریکی صدر جوبائیڈن معاشی استحکام کے لیے مزید اخراجات پر مُصر

333
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن سے شاہِ اردن عبداللہ دوم ملاقات کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے انفراسٹرکچر اور خاندانوں کی امداد کے شعبے میں مزید اخراجات کے پروگرام پر زور دیا ہے۔ صدر جوبائیڈن کا کہناہے کہ ان کے منصب سنبھالنے کے 6ماہ کے دوران کئی شعبوں میں اخراجات ملکی اقتصادی نمو کے لیے ازحد ضروری تھے۔ اس حوالے سے 2قانونی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں ہیں، تاہم ریپبلکن قانون سازوں کی جانب سے اشارہ دیا گیا ہے کہ وہ یہ بل روک دیں گے۔ واضح رہے کہ جوبائیڈن شاہراہوں، آبی نظام اور دیگر عوامی بہود کے منصوبوں کے لیے خطیر خرچ کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے قبل اپریل میں جو بائیڈن نے سرمایہ کاری کے منصوبے اعلان کیا تھا،جس میں چین کو پیچھے چھوڑنے کے دعوے پیش کیے گئے تھے۔