امریکا: ایمزون کے مالک  جیف بیزوس خلا میں پہنچ گئے

208
ٹیکساس: ایمزون کے مالک جیف بیزوس خلابازوں کے ساتھ روانہ ہو رہے ہیں

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کے امیرترین امریکی اوربلو اوریجن وامیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوف خلائی سفر پر روانہ ہوگئے۔ بین الاقوامی خبررساں اداروںکے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس سے روانگی کے وقت ان کے ساتھ 3افراد سوار تھے۔ یہ ان کی اپنی کمپنی کا پہلا انسانی مشن تھا،جس میں انہوں نے خود جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ بیزوف کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈراکٹ نے صبح کے 8بجے اڑان بھری۔ واضح رہے کہ بیروس کے قافلے میں کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔