روسی صدر کی آذری ہم منصب  سے ماسکو میں ملاقات

123
ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور آذری ہم منصب الہام علییف تبادلہ خیال کررہے ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماسکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ملاقات کی،جس میں قاراباخ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ کریملن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صدر پیوٹن نے آذری ہم منصب سے مذاکرت میں آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے درمیان 10 نومبر 2020 ء کو قاراباخ سے متعلق طے پانے والے معاہدے پر عمل پر زور دیا۔ اس کے علاوہ ملاقات کے دوران علاقے کی اقتصادی و مواصلاتی راہداری کو دوبارہ سے تشکیل دیے جانے اور اسے فروغ دینے کے معاملات پر غور کیا گیا۔