رودبادِ انگلستان عبور کرکے 430 مہاجربرطانیہ میں داخل

428
برطانیہ: رودبادِ انگلستان عبور کرکے ساحل پر پہنچنے والے تارکین وطن کشتی سے اُتر رہے ہیں‘ منزل پر پہنچنے کی خوشی دیدنی ہے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک دن میں ریکارڈ 430 مہاجرین غیرقانونی طور پر رود بادِ انگلستان عبور کر کے برطانیہ پہنچے ہیں۔ سیاسی پناہ کے نئے ضوابط کے حوالے سے جاری بحث کے دوران بتایا گیا کہ اس سے قبل ستمبر 2020 ء میں ایک روز میں 416تارکین وطن غیرقانونی طریقے سے چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچے تھے۔ برطانوی حکومت نے اس سلسلے میں کریک ڈاؤن کا عندیہ دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف نئی قانون سازی کی جا رہی ہے۔