ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ9ہزار900روپے ہوگئی

399

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں 9 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1804ڈالر ہو گئی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 9 ہزار 900روپے ہو گئی۔