عید کے موقع پر ورثاءشہداءکو خصوصی طور پر یاد رکھیں، سید صلاح الدین

235

مظفرآباد: متحدہ جہاد کونسل کے چےرمین اور حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین نے عیدالاضحی کے موقع پر کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ تمام متاثرین اور ورثائے شہداءکا خاص خیال رکھیں۔

عیدالاضحی کے موقع پر کشمیری عوام کے نام پیغام میں سید صلاح الدین نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ 09 لاکھ بھارتی فوجیوں کی بندوقوں کے سائے میں اہلیان کشمیر کیسے عید منائیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی حقیقی عید اس وقت ہو گی جب کشمیر کا چپہ چپہ غیرملکی قبضے سے آزاد ہو جائے گا، کشمیری عوام کی حصول آزادی کے لئے لازوال قربانیاں ہر حال میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گی۔

امیرحزب المجاہدین کا کہنا تھا کہ  9 لاکھ بھارتی فوج کے مظالم عالم اسلام کی مجرمانہ خاموشی کشمیریوں کی حصول آزادی کے لئے جدوجہد ختم نہیں کر سکی اور مستقبل میں بھی ختم نہیں کر سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی آزادی پسند قیادت بھارتی قید خانوں میں ہے، قابض قوتیں کشمیریوں کو ملازمتوں سے برطرف کر رہی ہیں اور اب عیدالاضحی کے موقع پر بڑے جانوروں کی قربانی پر پابندی لگا دی گئی ہے۔