کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد، اسپتال مریضوں سے بھر گئے

273

ملک کے سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھ گئی۔  

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر کے بڑے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں جگہ ختم ہونے لگی آغا خان اور لیاقت نیشنل اسپتال میں کورونا مریضوں  کے لیے  جگہ  نہ ہونے کے برابر ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال میں ڈیلٹا ویریینٹ سے متاثرہ 5 افراد موجود ہیں ۔

کراچی میں  کورونا  کیسز کی شرح 20 فیصد سے بڑھنے پر پی ایم اے  کا اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ قریب ہے شہری  احتیاط کا دامن نا چھوڑیں۔

کورونا کے پھیلاو میں تیزی پر وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام کو سخت احتیاط کا مشورہ دیتے ہوئے کاہ ہے کہ کورونا وائرس کراچی میں تیزی سے بڑھ رہا ہے تیرہ جولائی سے 19 جولائی تک  مثبت کیسز کی اوسط شرح 18اعشاریہ14 فیصد تھی، صرف 18جولائی کو کراچی میں کورونا کے کیسزکی شرح 14اعشاریہ 72 فیصد تھی جب کہ  اتوار کوکراچی میں مثبت کیسز کی شرح 25 اشاریہ 7 فیصد تھی،۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک دن میں کیسز کا تناسب اس حد تک بڑھنا باعث تشویش ہے۔