سعودی جیلوں سے رہائی پانے والے 62 پاکستانیوں کی وطن واپسی

279

 اسلام آباد: سعودی عرب کی جیلوں سے معمولی جرائم کے باعث قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے 62 پاکستانی رہائی پانے کے بعد وطن پہنچ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی واپسی کیلیے میری ہدایت پر خصوصی فنڈز کا بندوبست کیا گیا،پاکستانی قیدیوں کی واپسی میں مدد کرنا حکومت کی عوام سے وابستگی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی درخواست پر سعودی عرب کے شاہ سلیمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب کی جیلوں میں قید بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دیا، جس پر مختلف جیلوں میں اسیر 63 پاکستانیوں کو رہا کردیا گیا۔