مشرق وسطی، وسط ایشیا، یورپ سمیت امریکہ میں آج عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے

276

ریاض: سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر ممالک میں آج عید الاضحیٰ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے جبکہ مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے سب سے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے ۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق  یورپ، امریکا، برطانیہ، جاپان، افریقہ مشرق بعید کے ممالک، ملائشیا، انڈونیشیا، برونائی دار السلام،  وسطی ایشیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک اور ترکی میں بھی  آج عید الاضحیٰ منائی گئی ہے۔

مکہ مکرمہ، مسجد الحرام میں نماز عید الاضحیٰ ادا کرنے کے بعد مسلمانوں نے  سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی  کی جبکہ سعودی عرب میں عید کا بڑا اجتماع مسجد نبویؐ میں ہوا جہاں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی اور کورونا کی وجہ سے سماجی فاصلے اور احتیاطی تدابیر کا مکمل خیال رکھا گیا۔

عید الاضحیٰ کے موقع پرکورونا وبا کے خاتمے اورامت مسلمہ کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

دوسری جانب امریکہ، برطانیہ اور جاپان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے اور مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے میں مصروف ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبویۖ میں محدود پیمانے پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے، اس موقع پر مسلم امہ کی سلامتی کی خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

خیال رہے  رواں سال کورونا کے باعث لوگوں کی قوت خرید کم ہوئی ہے، اس لیے لبنان، عراق، شام، یمن، بنگلہ دیش، فلسطین اور دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے شہری بازاروں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کی شکایت کرتے نظر آئے۔

بنگلہ دیش میں بھی لاکھوں افراد کو ڈھاکہ اور دوسرے بڑے شہروں سے ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں۔