یو بی جی رہنمائوں کی وزیراعظم کو ازبکستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد

230

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر،چیئرمین افتخار علی ملک چیئرمین ،صدر زبیر طفیل اوردیگر یو بی جی رہنمائوں و ممبران نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو ازبکستان کے کامیاب دورے پر مبارکباد پیش کی ہے۔یو بی جی رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے ازبکستان کے دورے سے دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات کے فروغ کے لیے نئی راہیں کھلیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دورے نے دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے اعتماد کو بڑھانے کی راہ بھی ہموار کردی ہے جس کے نتیجے میں ان کے مابین باہمی رابطوں اور نیٹ ورکنگ کا نتیجہ نکلے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر مزید تبصرہ کرتے ہوئے یوبی جی رہنمائوں نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کو وسطی ایشیائی ممالک خصوصا ترکمانستان ، قازقستان ، تاجکستان ، کرغزستان کے لیے ایک مئوثر راستہ سمجھتا ہے۔