ایکس کلب نے ایس او ایس ویلج کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے

143

 

لاہور(کامرس ڈیسک)سوشل کمیونٹی اور کنٹیٹ پلیٹ فارم ایپ XClub نے عید الاضحی منانے کے لیے ایس او ایس ویلج لاہور سے شراکت قائم کی۔ XClub نے یتیم بچوں کے ساتھ اس عید پر خوشیاں منانے کے لیے ایک سرگرمی انجام دی۔ اس تعاون کے ذریعےXClub کا مقصد ایس او ایس ویلیج کے بچوں میں خوشی پھیلانا ہے۔ایس او ایس ولیج کے ساتھ یہ تعاون بچوں میں مسکراہٹیں پھیلانے کی ایک مثال ہے۔XClub کی ٹیم نے اپنی عید کو یادگار بنانے کے لیے بچوں کے ساتھ کچھ قیمتی وقت گزارا۔یتیم بچوں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے کے مثبت پیغام دینے کے لیے بچوں میں عید گوڈی بیگ تقسیم کیے۔ اس اقدام کے ذریعےXClub پاکستان ٹیم نے سب سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے عطیات ایسے لوگوں تک پہنچائیں جو اس کے سب سے زیادہ مستحق ہیں۔ اس عید پر اپنی ذمہ داری دکھائیں اور اپنا کھانا / زکوٰ ۃ/ / فطرانہ /ضرورت مند لوگوں کو بانٹیں۔