بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں میڈیا نے اہم کردار ادا کیا، ایس ایم منیر

123

کراچی(اسٹاف رپورٹر )کاٹی اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ میڈیا ملک کا چوتھا اوراہم ترین ستون ہے اوربزنس کمیونٹی کی آواز موثر انداز میں سرکاری ایوانوں تک پہنچا رہا ہے،کاروباری برادری کے بیشتر مسائل حل کرانے میں میڈیا کا اہم ترین کردار ہے،وفاقی بجٹ کے خلاف وہ لوگ شور مچارہے ہیں جو قومی خزانے میں ٹیکس ادا نہیں کرتے،ہم سمجھتے ہیں کہ وزیرخزانہ شوکت ترین نے ایک بیلنس بجٹ دیا ہے تاہم ایف بی آر تاجربرادری پر سخت رویہ نہ اپنائے بلکہ نئے ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں آنے کی مہم چلائی جائے، سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ صنعتی زون سمیت شہر بھر میں سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ اور انفرااسٹرکچر کی بدتر صورتحال پر سنجیدگی سے توجہ دے،واٹر بورڈ کرپشن زدہ ہوچکا ہے،اہم ترین سرکاری اداروں کی سربراہی نجی شعبے کے سپرد کی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈاینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ (CEEJ)کے ممبران وعہدیداران کے اعزاز میں دیے گئے برنچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔