پاکستا ن ۔ازبکستان کے پرائیویٹ سیکٹر نے ایم او یوزپر دستخط کردیے

126

 

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے پاکستان اور ازبکستان کے پرائیویٹ سیکٹرکے مابین کاروباری شراکت داری اور جوائنٹ وینچرز کے معاہدوں پر دستخط کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فارما سیوٹیکل ، ٹیکسٹائل، لیدر، پیٹرو کیمیکلز اور زراعت کے شعبے دونوں فریقوں کے نجی شعبے کے اداروں کے مابین طے پانے والے معاہدوں میں توجہ کا مرکز رہے۔میاں ناصر حیات مگوں نے ازبکستان کے اس اعلیٰ سطحی اور نتیجہ خیز دورے پر وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ نجی شعبے کو جا نے کے لیے موقع فراہم کرنے پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔میاں ناصر حیات مگوں نے Sardor Umurzakov کا گرم جو شی سے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیاجو کہ ازبکستان کے ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر برائے انوسمنٹ اور فارن ٹریڈ ہیں۔ انہو ں نے Ikramov Adham Ilkhamovich کا بھی شکریہ ادا کیا جو کہ ازبکستان کے چیئرمین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ہیں۔